حیدرآباد۔12۔دسمبر (اعتماد نیوز)نئی دہلی میں سیاسی ہلچل کا بہت جلد حل نکلنے والا ہے۔ کیونکہ آج دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے بی جے پی کے وزارت اعلی کے امید وار ہرش وردھن کو طلب کر لیا ۔چنانچہ ہرش وردھن اس وقت چھتیس گڑھ کے دورہ پر ہیں اور وہ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی رمن سنگھ کے حلف برداری کے تقریب میں شریک ہوئے ہیں۔ چنانچہ انہوں نے کہا کہ وہ شام تک چھتیس گڑھ سے واپس ہو نگے ۔ اور واپسی کے فوری بعد ان سے ملاقات کرینگے۔ امکان ہے کہ دہلی کے لفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ ہرش وردھن کو حکومت کے
قائم کرنے کا حکم دینگے۔ تاہم ذرائع کے مطابق بی جے پی کے وزیر اعلی کے امد وار ہرش وردھن کا کہنا ہے کہ انکے پاس حکومت قائم کرنے کے لئے عددی طاقت نہیں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ادھر عام آدمی پارٹی نے بھی واضح کر دیا کہ وہ نہ کسی کی تائید حاصل کرنے والی ہے اور نہ ہی کسی کو تائید کرنے والی ہے۔ چنانچہ ان دونوں پارٹیوں کی جانب سے حکومت قائم نہ کئے جانے کی صورت میں دہلی کے لیفٹنینٹ گورنر نجیب جنگ صدر جمہوریہ کو صدر راج کے نفاذ کی سفارش کرینگے اور صدر راج کے نفاذ کے بعد اندرون چھ ماہ دو بارہ نئے انتخابات منعقد ہونگے۔